کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jul 16, 2017

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ : سیمی فائنل لائن اپ مکمل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ۔ پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پوانٹس ٹیبل پر انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں کے بارہ بارہ پوائنٹس ہیں تاہم انگلینڈ بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنا پر پہلے، آسٹریلیا دوسرے ، بھارت دس پوانٹس کے ساتھ تیسرے اورجنوبی افریقہ نو پوانٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ پہلا سیمی فائنل منگل جبکہ دوسرا جمعرات کو کھیلا جائےگا۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ ایونٹ کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔