ٹینس

  • ٹینس
  • Jul 16, 2017

راجر۔فیڈرر نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

سوئٹزرلینڈ کے راجر۔فیڈرر نے ومبلڈن چیمپین شپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔سوئس سٹار ’’فیڈرر‘‘ آٹھ مرتبہ ومبلڈن جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔اپنے گیارہویں ومبلڈن فائنل میں فیڈرر نے کروشیا کے ’’مارن چیلیچ ‘‘ کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین ، چھ ایک اور چھ چار سے شکست دی ۔دوسرے سیٹ کےدوران’’چیلیچ‘‘کی ایڑی میں تکلیف ہوئی تاہم’’فی زیو‘‘اور میچ ریفری سے مشورہ کے بعد انہوں نے میچ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔لیکن دوسری جانب پینتیس سالہ ’فیڈرر‘‘ ٹاپ فارم میں نظر آئے اور انہوں نے’’چیلیچ‘‘کو کسی بھی موقع پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔۔ اس فتح کے ساتھ ’’روجر فیڈرر‘‘ ’’’اوپن ایرا‘‘ میں ومبلڈن جیتنے والے سب سے معمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔’’فیڈرر‘‘نے ساتواں ومبلڈن جیتنے کےپانچ سال بعد آٹھواں ٹائیٹل اپنے نام کیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ اُن کا انیس واں گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔