سپورٹس

  • سپورٹس
  • Jul 16, 2017

ورلڈ کپ سنوکر ٹورنامنٹ میں چار پاکستانی کھلاڑی شرکت کرینگے

اگلے ماہ مصرمیں شروع ہونے والے سنوکر ورلڈ کپ میں چار رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی ۔ مصر کے شہر قاہرہ میں ہونے والے عالمی سنوکر ایونٹ میں پاکستان کی جانب سےمحمد بلال ،بابر مسیح ، اسجد اقبال اور ایشین چیمپین محمد سجاد حصہ لیں گے۔ سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 6ریڈ بال سنوکر ایشین چیمپئن محمد سجاد نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران عالمی سنوکر مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نےسونے ،چاندی اور کانسی کے پنتیس میڈلز جیتے ہیں۔