قومی

  • قومی
  • Jul 16, 2017

اَٹھمقام : بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریا نیلم میں گر گئی

بھارتی فوج نےلائن آف کنٹرول پرایک بارپھرجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کرتےہوئےاٹھمقام کےعلاقے میں پاک فوج کی گاڑی پربلا اشتعال فائرنگ کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریا نیلم میں گر گئی اور جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں فوجی جوان دریا نیلم میں ڈوب گئے ۔ ایک شہید جوان کا جسد خاکی دریا سے نکال لیا گیاہے جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کے جواب میں منہ توڑ کارروائی کی ہے ۔
وزیراعظم محمدنوازشریف نے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور فوجی اہلکاروں کے لواحقین سے گہرے افسوس کا اظہارکیا ہے ۔وزیراعظم نے پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دینے کے اقدام کو سراہا ہے۔