قومی

  • قومی
  • Jul 16, 2017

عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں : مریم اورنگزیب

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تین عدالتوں سے مفرور عمران خان دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کررہاہے ۔ سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والا آج اس کی حفاظت کی بات کررہاہے ۔ایک بیان میں وزیرمملکت نے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا پارلیمنٹ کی عزت اور اداروں کو گالی دینے والا شخص اداروں کی عزت کی بات کررہاہے ۔وزیرمملکت نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ زکوۃ کے پیسے سے منی لانڈرنگ کرنے والا آج دوسروں پر انگلیاں اٹھارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے ورکر کے ساتھ جو کررہے ہیں وہ پورا پاکستان دیکھ رہاہے ۔یہی وجہ ہے کہ عمران خان کے ورکر ان کی اصلیت جان کر تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں۔ہمیشہ کی طرح وزیراعظم محمدنوازشریف سرخرو ہوں گے اور عمران خان کو شرمندگی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جان لیں کہ جس دن محمدنوازشریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی تو انہیں پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کرپٹ ٹولے کی جماعت بن چکی ہے عمران خان خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن کا تالہ کھول کر اپنے منہ کو لگائیں ۔ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ عمران خان ایک چور ،جھوٹے اور ذہنی مریض ہیں ،عمران خان نے صحیح کہاکہ پاکستان کی عوام انہیں نہیں چھوڑے گی ۔