قومی

  • قومی
  • Jul 16, 2017

پشاور : وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا عوامی اجتماع سے خطاب

مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام باشعور ہیں ۔ ماضی کی طرح اس بار بھی ترقی مخالف قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ۔ پشاور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے اور ملک سے اندھیرےدور کرنے کے خلاف سرگرم عمل عناصر ہر گز کامیاب نہیں ہوں گے ۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ میٹرو بس اور دیگر منصوبوں پر تنقید کرنے والے عمران خان اور تحریک انصاف وقت ضائع کرنے کے بعد پشاور میں ان منصوبوں کو شروع کر رہےہیں ۔ تعلیمی ایمرجنسی اور صحت کے شعبے میں اصلاحات کے دعوے داروں کی حقیقت سامنے آ چکی ہے ۔ عوام آئندہ انتخابات میں جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو مسترد کر کے مسلم لیگ ن کو خیبر پختون خوا میں بھی کامیاب کریں گے ۔
اس سے پہلے وزیر اعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام نے پشاور کے علاقے
بازیدخیل میں پانچ کلومیٹر طویل سوئی گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کیا ۔ اس منصوبے پر بیاسی لاکھ روپے لاگت آئی ۔