قومی

  • قومی
  • Jul 16, 2017

اسلام امن،محبت اور رواداری کامذہب ہے:اعزاز

امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازچودھری نے کہاہے کہ مذہب کے نام پر جرائم کے مرتکب عناصر اسلام کی حقیقی تصویر پیش نہیں کرتے۔
ورجینیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام امن وآشتی، محبت اور رواداری کامذہب ہے ۔سفیرنے کہاکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی امریکہ میں زندگی کے مختلف شعبوں میں انتہائی اہم کردار اداکررہے ہیں۔
انہوں نے پاکستانی نژادامریکیوں پر زوردیاکہ وہ اپنے موجودہ رہائش کے ملک اور اپنے آبائی وطن کے درمیان پل کاکرداراداکریں۔