قومی

  • قومی
  • Jul 16, 2017

وزیراعلیٰ شہبازشریف سےمسلم لیگ ن کے منتخب نمائندوں کی ملاقات

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں معاشرےکے محروم طبقوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے اپنے منشور پر عمل پیرا ہے ۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ عوام کی معاشی حالت بہتر بنانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہےاوروہ قومی ترقی کیلئے اپنےمنشور پر عمل کرتی رہے گی ۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوامی مینڈیٹ کا پورا احترام کرتے ہوئے ملکی ترقی کےکئی منصوبےمکمل کئےہیں جن کےثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے بچا کر شفافیت کے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبے سےعاری بعض عناصر افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈالنے والے عظیم لیڈر ہیں جو دن رات ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ۔