بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 16, 2017

واشنگٹن: امریکی صدرکاسعودی فرمانروا کوٹیلی فون

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکوٹیلی فون کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے قطر اور چارخلیجی ممالک کے درمیان سفارتی کشید گی پرگفتگوکی ۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ اور سعودی فرمانروا کے درمیان عراق کے شہر موصل میں داعش کی شکست پربھی بات چیت ہوئی۔ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی صدر نے دہشتگردوں کی مالی امداد اور انتہا پسندانہ نظریات کےخاتمے پر زور دیا ۔