تفریح

  • تفریح
  • Jul 15, 2017

دوسری عالمی جنگ میں استعمال ہونے والا ٹائپ رائٹر فروخت

رومانیہ کے شہر "بخارسٹ" میں دوسری عالمی جنگ میں استعمال ہونے والا ٹائپ رائٹر آن لائن نیلامی میں پینتالیس ہزار یورو میں فروخت کر دیا گیا۔
اس ٹائپ رائٹر کی خاص بات دوسری عالمی جنگ میں نازی افواج کی مختلف شاخوں سے بھیجے جانے والے پیغامات کو انکوڈ اور ڈیکوڈ کرنا ہے۔ رومانیہ کی کباڑمنڈی میں سو یورو میں فروخت ہونے والی اس مشین کو "آرٹ مارک نیلام گھر" نے خرید کر نیلامی کے لئے پیش کیا۔جس کی بولی نوہزار یورو سے شروع ہوئی جبکہ اس کی نیلامی پینتالیس ہزار یورو میں کی گئی۔