Former PM Nawaz Sharif Chairs Consultative Meeting           Nawaz Sharif To Hold News Conference Tomorrow            Nawaz Sharif Appears Before Accountability Court Tomorrow           Naval Chief Calls On PM            President Addresses Maritime Security Workshop          
  • پی ٹی وی نیشنل




(Read in English)

پی ٹی وی نیشنل پاکستان کی علاقائی زبانوں کا ایک چینل ہے جو ملک کی علاقائی زبانوں میں دنیا بھر کے باون ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تمام صوبوں میں تفریح، انفوٹینمنٹ، اور نیوز وغیرہ فراہم کرنے کا بنیادی ذریعہ ہے پی ٹی وی نیشنل پر سندھی، پنجابی / سرائیکی، پشتو / ہندکو، بلوچی / براہوی سمیت پاکستان کی تمام اہم علاقائی زبانوں میں پروگرام نشرکرنے کیلئے ہر صوبے کیلئے دو گھنٹے وقت مختص کیا گیا جسے روزانہ ایک بارنشرمکررکے طورپربھی پیش کیا جاتا تھا ۔ 14اگست 2005 کو پی ٹی وی بولان کے قیام کے بعد ایک چینل بلوچستان کی علاقائی زبانوں کے لئے وقف ہوگیا جس کے بعد پی ٹی وی نیشنل کے پروگرامز کو ازسرنوترتیب دےکر اسے یکساں دورانیے کے پانچ حصوں میں تقسیم کردیا گیا جو درج ذیل ہیں


• سندھ ٹائم
• پنجاب ٹائم
• خیبر پختونخوا ٹائم
• علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروگرام
• پاکستان ٹائم کے نام سے اضافی سلاٹ
ایک چینل کے طورپرپی ٹی وی نیشنل کےقیام کےمقاصد یہ تھے
• ثقافت اور زبان کی ترویج
• پاکستان کے صوبوں کے درمیان مربوط رابطوں کا فروغ
• سماجی و معاشی بہتری کےلیے کوششیں کرنا
• پاکستان کے عوام کو تعلیم ،شعور،اطلاعات اورتفریح کے مواقع فراہم کرنا



پی ٹی وی نیشنل کے اہداف اورکامیابیاں
• پی ٹی و ی نیشنل واحد چینل ہے جو سمندرپارپاکستانیوں کو براہ راست رابطے کا موقع دیتا ہے
• علاقائی فنکاروں کواپنی صلاحیتیں منوانے کا اضافی موقع دیتاہے
• دیہی اورپسماندہ علاقوں کے عوام کوان کی علاقائی زبانوں میں روزمرہ کے امورسے متعلق شعوراوراطلاعات بہم پہنچاتا ہے


پروگرامنگ

پی ٹی وی نیشنل روزانہ اڑھائی گھنٹے پرمشتمل تازہ نشریات کے ساتھ سندھ ،پنجاب ،خیبرپختونخوا اورپاکستان ٹائم کودوبارنشرمکررکے طورپرپیش کرتا ہے


سلاٹ

شام-تازه

پنجاب ٹائم

شام چاربجے سے ساڑھے چھ بجے تک

سندھ ٹائم

شام ساڑھے چھ بجے سے نوبجے تک

خیبرپختونخوا ٹائم

رات نوبجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک

پاکستان ٹائم

سہہ پہر تین بجے سے چاربجے تک

انتظامی ڈھانچہ





رابطہ کیجئے

021-99230161

ڈائریکٹر پی ٹی وی نیشنل

فون نمبر: 99232525-021
فیکس نمبر : 02199230576

جنرل منیجر

فون نمبر: 99230144-021
ایکسٹینشن نمبر : 3071

پروگرام اسسٹنٹ