قومی

  • قومی
  • Aug 30, 2016

وزیراعظم کی تنخواہ کا چیک کڈنی ہسپتال سوات کے ایم ایس کے حوالے

وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام نے وزیراعظم محمدنوازشریف کی ایک سال کی تنخواہ کا اکیس لاکھ انہترہزارروپے کا چیک نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کے ایم ایس کے حوالے کیا۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ مالاکنڈڈویژن کے مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ایک سال کی تنخواہ دینا خیبرپختونخواکے عوام سے وزیر اعظم کی دلی محبت کاواضح ثبوت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح وبہوداوراس خطے کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ امیرمقام نے مریضوں کیلئے پاکستان بیت المال کی طرف سے فی الفورویل چیئرزکی فراہمی اورایکسپریس فیڈرلگانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔