قومی

  • قومی
  • Aug 30, 2016

مقبوضہ کشمیر : 52روز بھی بھارت مخالف مظاہرے جاری

مقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی بدستور جاری ہے ۔۔ پوری وادی میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں جن کے دوران شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سرینگر، بڈگام ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، اسلام آباد اور دوسرے اضلاع میں ریلیوں پر فائرنگ اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ لاؤڈ اسپیکروں پر آزادی اور پاکستان کے حق میں ترانے نشر کئے گئے اور پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔
سرینگر میں سکھوں کی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی پریس انکلیو میں احتجاجی مظاہرہ کیااور کشمیرمیں جاری جدوجہد آزادی کی حمایت کی۔