قومی

  • قومی
  • Aug 29, 2016

اسلام آباد : صدر ممنون حسین سے آزاد کشمیر نے نومنتخب صدر کی ملاقات

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ پاکستان کشمیر یوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان سے ایوان صدرمیں ملاقات کے دوران صدر مملکت نےکہا کہ پاکستان بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی سیکورٹی فورسز کی پر تشدد کاروائیوں کی مذمت کرتا ہے ۔ صدرمملکت نے اس امیدکا اظہار کیا کہ نو منتخب صدر آزادکشمیر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنے وسیع تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔