قومی

  • قومی
  • Aug 29, 2016

لاہور : وزیراعلی پنجاب کی صدارت میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ اجلاس

پنجا ب کے وزیر اعلٰی محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ عوام کےجان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا ۔ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلیٰ افسران سے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض محنت اور جانفشانی سے انجام دیں ۔ وزیراعلٰی نے ہدایت کی کہ مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئر ز کی سکیورٹی کو ہرقیمت یقینی بنایا جائے ۔