قومی

  • قومی
  • Dec 13, 2019

پاکستان نے بھارت کا وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹ پر رد عمل مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹ پر رد عمل کو مسترد کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں موجود انسانی حقوق کی عالمی اور غیر جانبدار تنظیموں اور اداروں نے شہریت سے متعلق متنازعہ بل کو مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی قرار دیا ہے ۔عالمی میڈیا نے بھی بھارت میں اقلیتوں کی ابتر صورتحال کو وسیع پیمانے پر رپورٹ کیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قاتل بھارت ، ہمسایوں ملکوں کو اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں بتانے کا کوئی ا خلاقی جواز نہیں رکھتا۔