قومی

  • قومی
  • Dec 13, 2019

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹ

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا۔وزیراعظم کی قیادت اور معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث پاکستان معاشی استحکام کی منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی۔کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی 28 درجے بہتری اور موڈیز کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے۔پاکستان کی سٹاک ایکسچینج نے جولائی سے 6 دسمبر تک انیس اعشاریہ آٹھ فیصد کامنافع دیا جو گزشتہ 6سال کے دوران سب سے زیادہ ہے ۔