قومی

  • قومی
  • Dec 12, 2019

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی میں بہتری کیلئے اقدامات،ادارے کے مالی وسائل اور دیگر امور پربریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سرکاری ملازمین کے لئے سرکاری رہائشگاہوں کی کمی کو پورا کرنے سے متعلق اقدامات اور وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں سرکاری گھروں کے مثبت استعمال کے معاملے پر بھی غور ہوا۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کی کارکردگی کی بہتری،شفافیت کویقینی بنانےاورکرپشن کےخاتمے کیلئے ٹھیکوں کےنظام میں ای ٹینڈرنگ اورای پروکیورمنٹ کاعمل متعارف کرایا گیاہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت رواں سال 46منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے جن میں سے 36منصوبے دوسری سہ ماہی میں مکمل ہونگے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پبلک ورکس ڈیپار ٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات سسٹم پراڈکٹ پرافیشینسی (SAP)نظام کے تحت منظم کیے جائیں تاکہ ملازمین کو درپیش مسائل کا موثر حل یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم کو کراچی اور مری میں واقع وزارتِ ہاؤسنگ کی قیمتی املاک کےمثبت اور منافع بخش طریقے سے استعمال کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔