بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 13, 2019

نا ئجیر میں دہشت گردوں حملوں میں 70 سے زا ئد فوجی اہلکار ہلاک

افریقی ملک نیجر کی سرحد پر دہشت گرد حملوں میں 70 سے زا ئد فوجی ہلاک ا و ر درجن سے زا ئد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ کئی اہلکار لاپتہ ہیں۔
نیجرفوج کے ترجمان کرنل بوبکار حسن نے سرکاری ٹی وی بتایا کہ ابھی تک حملےکی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔۔ ترجمان نے کہا کہ ان علاقوں میں داعش ، القا عدہ ا و ر دیگر عسکریت پسند تنظیمیں سر گرم ہیں۔
نیجر کے صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اس افسوس ناک واقعے کے بعدمصر کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس لوٹ رہے ہیں-