موسم

  • موسم
  • Dec 12, 2019

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں گرج چمک،تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:-
سکردو، کالام منفی 6،بگروٹ، گوپس منفی 4، پارا چنار،ہنزہ، استور منفی 3اور ما لم جبہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل ۔۔
اسلام آباد5، لاہور8، کراچی18، پشاور7، کوئٹہ 3، گلگت صفر، مظفرآباد 4 ،چترال 1، مری4 ، فیصل آباد8، ملتان11، سرگودھا8 ،مالم جبہ منفی 2 اور دیر میں 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔XX