بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 11, 2019

افغانستان میں بگرام ایئر بیس کے قریب خود کش بم دھماکے

افغانستان میں بگرام ایئر بیس کے قریب خود کش بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور تہتر زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان اور نیٹو فوج کے حکام کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے ایئر بیس کےگیٹ پر بارود سے بھری گاڑیاں اڑا دیں جبکہ دیگرپانچ حملہ آوروں نے ایئر بیس میں گھسنے کی کوشش کی۔غیر ملکی فوجیوں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔جس میں تین حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ہلاک اورزخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔