کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 08, 2019

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کپتان بسمہ معروف کی قیادت میں کل کنرارا اوول، کوالالمپور میں انگلش خواتین سے مدمقابل ہوگی۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2021 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈکو شکست دینے کےلئے پر عزم ہے۔قومی ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 15پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ انگلش ٹیم کا دوسرا نمبر ہے اور وہ پہلے ہی میگا ایونٹ کےلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ انگلینڈ کےخلاف سیریز کے تمام میچز جیتنے پر پاکستان کو 6 اہم پوائنٹس ملیں گے جن کی بنیاد پر پاکستان کی آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2021 میں براہ راست رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔ نیوزی لینڈ میں شیڈول ایونٹ میں میزبان ٹیم کے علاوہ 4 ٹاپ ٹیمیں براہ راست رسائی حاصل کریں گی۔تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ بارہ جبکہ تیسرا اورآخری میچ چودہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔