قومی

  • قومی
  • Dec 08, 2019

وزیر مواصلات مراد سعیدکابیان : احسن اقبال سوالوں کا جواب دینے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں

مواصلات کےوزیرمراد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال سوالوں کا جواب دینے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں،انکوائری آگےبڑھنےسےان کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہوتا جا رہاہے ۔اپنےبیان میں وفاقی وزیرنےکہاکہ احسن اقبال اورانکےبھائی کےغیر قانونی ٹھیکوں اورادائیگیوں کی تفصیل سامنےآچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اور جاوید صادق بڑے ڈاکے میں مرکزی کردار ہیں،احسن اقبال کو بتایا تھا کہ انہوں نے ملک کو 50 ارب سے زیادہ کا نقصان پہنچایا۔

بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر رد عمل میں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ سندھ کی ترقی پرلگنےوالاپیسہ جعلی اکاؤنٹس میں استعمال ہورہاہے۔بتایا جائےکہ ایان علی اور بلاول کے ٹکٹ کے پیسے ایک ہی اکاؤنٹ سے کیسے ادا ہوتے رہے۔مراد سعید نے کہا کہ آصف علی زرداری کے فرزند کو سیاسی بقا ء کیلئےمولانا فضل الرحمان کے کنٹینر کا سہارا لینا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےکراچی کیلئےترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی،ایک سال میں ان لوگوں کرپشن کی وجہ سےآئی سی یومیں پڑی معیشت کو درست سمت دی۔عمران خان نے پاکستان کو سفارتی تنہائی سے نکال کرعالم اسلام کی رہنمائی دلائی ہے۔انہوں نےکہاکہ ٹھوس اقدامات کی وجہ سے ایک سال میں پاکستان کو کاروبار کی آسانی میں 28 درجے ترقی ملی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔