سپورٹس

  • سپورٹس
  • Dec 07, 2019

نیپا ل میں 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز

نیپا ل میں تیرہویں ساؤتھ ایشئن گیمزمیں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
جیولین مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے چھیاسی اعشاریہ دو نو میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔اس فتح کے ساتھ ہی ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس 2020کےلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ویٹ لفٹنگ میں مردوں کی 67کلوگرام کیٹگری میں طلحہ طالب نے پاکستان کو طلائی تمغہ دلایا۔ویٹ لفٹنگ کی ہی اکاسی کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے حیدر علی نے سونےکا میڈل جیت لیا۔خواتین میں صائمہ شہزاد نے55کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
پاکستان کے چاروں ریسلرز نے کوارٹر فائنلز میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔70کلوگرام کیٹگری میں عنایت اللہ، 79کلوگرام کیٹگری میں عبدالرحمان، ستانوے کلوگرام کیٹگری میں طیب رضا اور ایک سو پچیس کلوگرام کیٹگری میں زمان انور نے شاندار کارکردی کا مظاہرہ کیا۔
کبڈی میں پاکستان نے نیپال کی ٹیم کو پچیس کے مقابلےستاون پوائنٹس سے شکست دی۔
شوٹنگ کے دس میٹر مکسڈ ایونٹ میں پاکستان کے غفران عادل اور نادرا رئیس نے کانسی کا میڈل حاصل کیا۔