کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 07, 2019

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان نےسری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اظہر علی کی قیادت میں سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کےلئے بابراعظم،اسد شفیق ، عابد علی،حارث سہیل ، امام الحق، شان مسعود،محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ، نسیم شاہ،محمد عباس، عمران خان اور کاشف بھٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔ فواد عالم کی دس سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔عثمان شنواری بھی سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 11دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ انیس دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔پچیس ہزار شائقین کی گنجائش والاراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم دس سال بعد بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔