قومی

  • قومی
  • Dec 06, 2019

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان میں غریب اور عام شہریوں کو اپنے گھر کی چھت کا تحفظ دینے کیلئے پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔ تعمیر شدہ گھر کی فروخت کے مرحلے پر فکس ٹیکس کا نفاذ اور تعمیراتی مرحلے پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ شعبہ تعمیرات کے فروغ اور ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم کرنے کے ساتھ ساتھ ای- سٹیٹمنٹ پیپر کا اجراء بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ اجازت ناموں اور این او سیز کو ممکنہ حد تک کم کیا جا رہا ہے جس سے تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے گا۔