قومی

  • قومی
  • Dec 06, 2019

مقبوضہ کشمیر: فوجی محاصرہ مسلسل 124ویں روز بھی جاری

مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے اور سخت پابندیوں کی وجہ سے آج مسلسل 124ویں روز بھی وادی میں خوف ودہشت کا ماحول برقرارہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں لوگ سول نافرمانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں ہزاروں کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس انٹرنیٹ کی مسلسل بندش کے باعث رواں ہفتے غیر موثر ہو گئے ہیں۔
حریت رہنماؤں محمود احمد ساغر، عبدالحمید لون اور عبدالمجید ملک نے اپنے بیانات میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیر انسانی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس ظاہر کیاہے۔
سول سوسائٹی کی تنظیموں کے بین الاقوامی اتحاد سِوکس مانیٹر نے شہری آزادیوں سے متعلق درجہ بندی میں بھارت کی پوزیشن میں تنزلی کر دی ہےاور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے علمبرداروں کے خلاف کریک ڈاؤن، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے گروپوں پر حملوں اورمسلسل فوجی لاک ڈاؤن پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
بھارت کے وزیر مملکت داخلہ جے کشن ریڈی نے پارلیمنٹ سے خطاب میں 5اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں 5ہزار 1سو 61کشمیر یوں کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے ۔ تاہم حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے۔