قومی

  • قومی
  • Dec 05, 2019

آرمی چیف کابہاولپورکےقریب سٹرائیک کورز کی مشترکہ مشقوں کا معائنہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی بہترین تربیت یافتہ اور مربوط قوت ہے جو کہ مادر وطن کے دفاع اور سیکورٹی سے متعلق کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
بہاولپور کے قریب پاک فوج کی سٹرائیک کورزکی موسم سرما کی مشقوں کے معائنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ سٹرائیک کورز جنگ میں فیصلہ کن کردار کی حامل ہیں اور ایسی مشقیں حربی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیتی مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔ تربیتی مشقوں میں پاک فوج کے لڑاکا طیاروں اور سعودی عرب کی بری فوج کے دستے نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے مشقوں میں شامل سعودی بری فوج کے دستےاور پاک فضائیہ کے اعلی تربیتی معیار کو بھی سراہا۔
سینیئر کور کمانڈرز، انسپکٹر جنرل ٹریننگ، کمانڈر آرمی ائر ڈیفنس کمانڈ، پاک فضائیہ کے سینیئر حکام اور سعودی رائل بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبداللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔