قومی

  • قومی
  • Dec 05, 2019

شہزاد اکبر کی وزیر مواصلات مراد سعید کے ہمراہ نیوز کانفرنس

احتساب سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کےدعویداروں کے دور میں اربوں روپے کی بد عنوانی ہوئی ۔دس سال میں شہباز شریف کے اثاثوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔
اسلام آباد میں وزیر مواصلات مراد سعید کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کی منی لانڈرنگ کے لیے دو سو جعلی ٹی ٹیز بھی سامنے آئی ہیں جن سے 32 کمپنیاں بنائی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز کے اثاثوں میں آٹھ ہزار گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ شہباز شریف سے 18 سوال کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ جی این سی نامی کمپنی کے ذریعےاربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ۔
شہزاد اکبر نے بتایاکہ پاکستان اور برطانیہ درمیان معاہدے کے تحت رقم کی واپسی ممکن ہوئی۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے رقوم کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا ۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے پنجاب میں کرپشن کے الزامات کے حوالے سے شہزاد اکبر نے کہا شہباز شریف نے بڑے دعوے کیے کہ ڈیلی میل کے خلاف عدالت جائیں گے، ڈیلی میل کے خلاف شہباز شریف نے مقدمہ تو درکنار ایک بھی جواب نہیں دیا۔