ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Dec 05, 2019

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن سے ہر شعبے میں جدت لانے میں مدد ملے گی۔ای گورننس کے ذریعے شفافیت کو فروغ ملے گا ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے۔ڈیجیٹلائزیشن سے عوام اور حکومت کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہو گا اورای گورننس کے ذریعے شفافیت کو فروغ ملے گا
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلیے تین نام زیر غور ہیں امید ہے حکومت اور اپوزیشن مل کر چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ کر لیں گے
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے سرکاری ریسٹ ہاؤسزکو عوامی مفاد کیلئے استعمال کرنے اورتعمیرات کے شعبے میں عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بعد میں اکیڈمی آف انٹرنل آرٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نوجوان نسل کو ثقافت سے روشناس کرانا نہایت ضروری ہے۔