بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 05, 2019

امریکہ کا افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ

افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادقطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زادطالبان کے ساتھ انٹراافغان مذاکرات اور افغان مسئلے کے پُرامن حل سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز کابل میں افغان قیادت سے امن عمل اورسیزفائر سے متعلق بات چیت کی ہے جہاں سے وہ دوحہ جائیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال ستمبر میں دوحہ میں جاری امریکہ،افغان طالبان مذاکرات معطل کر دیئے تھے۔