بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 05, 2019

ننگرہار میں داعش کے خلاف اہم کامیابیاں ملی ہیں،زلمے خلیل زاد

افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہاکہ ننگرھار میں داعش کے خلاف اہم کامیابیاں ملی ہیں-
اپنے ٹویٹ میں زلمے خلیل زاد نےکہاکہ افغان سیکورٹی فورسز ، امریکہ اور اس کے اتحاد یوں کی موثر کاروائیوں کے باعث ’’داعش خراسان ‘‘ اپنے علاقوں سے پسپائی اختیار کررہی ہےجبکہ آپریشنز میں اس کے جنگجو بھی مارے جارہےہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’داعش خراسان ‘‘ کے سینکڑوں جنگجووں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔ ابھی ان کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا لیکن یہ ایک بڑی پیش رفت ہے-