کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 03, 2019

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ تیزی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ایونٹ کے دسویں اور آخری راؤنڈ کے مقابلے جاری ہیں۔جس کے بعد ٹاپ ٹو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
دسویں راؤنڈکےتینوں میچز کراچی میں کھیلے جارہے ہیں۔28ویں میچ میں بلوچستان کی سندھ کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ دوسرے روز کھانے کے وقفے تک بلوچستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر374رنز بنائے۔
29ویں میچ میں سینٹرل پنجاب نےسدرن پنجاب کے خلاف دوسرے دن کھانے کے وقفے تک 452رنز بنائے جبکہ اسکے 5کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
30واں میچ ناردرن اور خیبر پختونخواہ کے درمیان کھیلا جا رہاہے۔خیبر پختونخواہ نے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے گیارہ رنز بنائے۔اس سے پہلے ناردرن نے اپنی پہلی اننگز411رنز آٹھ وکٹ پر ڈکلئیر کی۔
نو مراحل کی تکمیل کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم ایک سو بیس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ خیبر پختونخواہ صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے۔