قومی

  • قومی
  • Nov 29, 2019

بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں پروقار تقریب میں بیرسٹر فروغ نسیم سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں کابینہ ارکان اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔معروف ماہر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں وکالت کے لئے وزیرقانون کے عہدے سے استعفیٰ دیاتھا۔