قومی

  • قومی
  • Nov 29, 2019

مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل117ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل117ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری ہے۔جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح سے مفلوج ہیں۔ مقبوضہ وادی میں تعینات لاکھوں بھارتی فوجیوں کی وجہ سے کشمیری مسلسل خوف و دہشت کے ماحول میں رہ رہے ہیں۔
بھارتی فورسز نے وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جن میں بھارتی بری، بحری اور ائر فورس کے کمانڈوز بھی حصہ لے رہے ہیں۔
جموں وکشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر خالد ہ شاہ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داربھارتی حکومت اوراس کی ایجنسیاں ہیں۔انہوں نےکہاکہ جوبھی کشمیرکی خصوصی حیثیت پرسمجھوتہ کرےگاوہ غدار تصور ہوگا۔
سویڈن نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بھارتی محاصرے اور مواصلاتی ذرائع کی معطلی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے میں نافذ پابندیاں جلداٹھائے۔سویڈن کی وزیر خارجہ نےپارلیمنٹ میں اظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ انکا ملک کشمیر کے حوالے سے کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے اور مسئلے کا کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق سیاسی حل نکالا جانا چاہیے۔