قومی

  • قومی
  • Nov 29, 2019

لاہور کے علاقے چوبرجی میں رکشے میں دھماکہ

لاہور کے علاقے چوبرجی میں رکشے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوئے ۔ پنجاب سائنس فرانزک لیب ، سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ لاہور پولیس کےمطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے ۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ذمہ داروں کا جلد سے جلد سراغ لگا کر مزید کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔