کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 14, 2019

انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز : قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیاہے۔
قومی ویمن ٹیم ملائشیا میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی گی ۔ممکنہ کھلاڑیوں کا نو روزہ تربیتی کیمپ 21 سے 29 نومبر تک کراچی میں جاری رہے گا۔ قومی ویمنز اسکواڈ 30 نومبر کو ملائشیا کے لیے روانہ ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔