کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 11, 2019

پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان ٹور میچ کا پہلا دن

پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ ٹور میچ کے پہلے دن کا کھیل مکمل ہوگیا۔قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں تین وکٹوں پر تین سو چھتیس رنز بنائے۔۔اسد شفیق اور بابر اعظم نے سنچریاں سکور کیں۔
پرتھ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی پہلی تین وکٹیں صرف ساٹھ رنز پر گر گئیں۔ شان مسعود بائیس، اظہر علی گیارہ اور حارث سہیل اٹھارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تین بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد اسد شفیق اور بابر اعظم نے بہترین بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے دو سو چھہتررنز کی شراکت قائم کی۔بابر اعظم چوبیس چوکوں کی مدد سے ایک سو ستاون رنز اور اسد شفیق بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو انیس رنز کیساتھ کیریز پر موجود ہیں۔